گلبرگہ ۔14۔جون:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع گلبرگہ میں ہفتہ کے دن کرونا 19کے 67نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے جب کہ اس ضلع میں کورونا سے متاثر ہوئے اب تک کے متاثرین کی جملہ تعداد 883ہوچکی ہے ان میں سے 377افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ابھی 496مریضوں کو علاج جاری ہے۔ گلبرگہ ضلع میں کوروناسے متاثر ہونے والے 10مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ضلع بیدر میں ہفتہ کے دن مزید 42افراد کی بحیثیت کرونا پازیٹیو مریضوں کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے۔ اس ضلع کورونا متاثرین کی جملہ تعداد 350ہوگئی ہے جب کہ ان میں سے 203صحت یاب ہوچکے ہیں اور 141کا علاج جاری ہے۔ بلاری میں ضلع میں ہفتہ کے دن کورونا کے 11نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ اس طح اس ضلع میں کورونا سے متاثرہونے والے اب تک کے افراد کی تعداد 179ہوچکی ہے، ان میں سے 49افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور باقی 129کا علاج جاری ہے۔ اضلاع یادگیر و رائیچورمیں جملہ 57افراد اب تک کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے صرف یادگیر میں ہی 52افراد کرونا سے تاثر ہوؤئے ہیں جب کہ رائچور میں کورونا متاثرین کی جملہ تعداد صرف 5ہے۔ کرونا کے یہ سارے مریض مہاراشٹرا سے ان اضلاع کو منتقل ہوئے تھے۔ محکمہ صحت نے پیش قیاسی کی ہے کہ عنقریب ضلع گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 7000تک پہنچ سکتی ہے لیکن اس تعداد کو پہنچنے کے لئے کتنے دن لگیں گے یا کس مہینہ تک اتنے متاثرین ہوجائیں گے، اس ضمن میں کوئی تفصیل نہیں بیان کی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے ضلعی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوروناکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو روکنے کے لئے تیار رہے۔
