ضلع ہردوئی میںسابق پردھان کا قتل

   

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے کرواں گاؤں کے سابق پردھان کی نعشآج خون سے لت پت حالت میں ملنے سے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔گاؤںمیں مرغا فارم کے باہر سورہے کرواں گاؤں کے سابق پردھان رام آسرے کے سر کو اینٹ سے کچل دیا گیا۔ صبح مقامی افراد نے جب ان کی نعش کو دیکھا تو پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ جانکاری ہونے پر صبح سے ہی علاقے میں ہلچل مچ گئی اور بڑی تعداد میں مقامی افراد موقع پر جمع ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس افسر اور فورنسک کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد جمع کئے ۔