ضلع ہنمکنڈہ کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کے سنجیدہ اقدامات

   

ترقیاتی کاموں میں سست روی کو برداشت نہیں کیا جائیگا،ونئے بھاسکر کا خطاب

ورنگل ۔گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کئے جارہے فنڈز کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ہنمکنڈہ شہرکی ہر شعبہ میں ترقی کو مقصد بناتے ہوئے عوامی نمائندے اور عہدیدار خدمات انجام دیں ۔انہوںنے گریٹر ورنگل میئر گنڈو سدھا رانی ،میونسپل کمشنر پراوینیا کے ساتھ ملکر دفتر کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( کوڈا ) میں بلدی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔اس موقع پر ورنگل ویسٹ ایم ایل اے و گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما رائو ہنمکنڈہ علاقہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے ذائد فنڈز منظور کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ اندرون ایک سال تمام منظور شدہ کاموں کی تکمیل کے اقدامات کریں ۔انہوںنے ناراضگی کا اطہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کے باوجود کوئی مناسب رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ گریٹر کی ترقی میں عہدیداروں کی لا پرواہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ عہدیدار سست روی و لاپرواہی کو چھوڑ کر ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی کا مظاہر ہ کریں ۔اس اجلاس میں کوڈا پلاننگ آفیسر اجیت ریڈی ،سٹی پلانر وینکنا نائک ،مرلی دھر رائو ،ای ایز بھیم رائو ،راج کمار ،لکشما ریڈی ،ڈی سی پی پرکاش ریڈی ،اے سی پیز بکشا پتی ،ورک انسپکٹرس اور دیگر موجود تھے۔