ضمانت روزگار اسکیم کے بقایا جات کی عدم اجرائی پر ہائی کورٹ کی برہمی

   

حیدرآباد۔/24 نومبر، ( سیاست نیوز)آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے ضمانت روزگار اسکیم کے بلز کی ادائیگی میں تاخیر پر پھر ایک مرتبہ برہمی کا اظہار کیا۔ بقایا جات کی اجرائی میں تاخیر کی شکایت کے ساتھ داخل کردہ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے عدالت سے شکایت کی کہ حکومت بلز کی اجرائی میں تاخیر کررہی ہے جبکہ ہائی کورٹ نے واضح ہدایات جاری کی۔ عدالت نے کہا کہ اگر چار ہفتوں میں بلز جاری نہیں کئے گئے تو بلز پر سود کے نفاذ کیلئے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نے سود سے استثنیٰ کے حق میں عبوری احکامات جاری کئے تھے تاہم بلز کی ادائیگی میں تاخیر پر احکامات سے دستبرداری کی دھمکی دی گئی تھی۔ عدالت نے بلز کی عدم اجرائی کے ذریعہ ہراساں کرنے کی شکایات پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر اندرون چار ہفتے بلز جاری کردیئے گئے تو سود کے نفاذ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ر