ضمانت روزگار اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے ریکارڈز کی تنقیح

   

. سرپور :سرپورٹاون منڈل میں دسمبر 2019 تا 31 جنوری 2021 تک ضمانت روزگار اسکیم کے تحت جاری 6 کروڑ 80 لاکھ کے عوامی فلاح و بہبود کے تعمیراتی کاموں کو منڈل کے مختلف موضوعات میں مکمل کیا گیا اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے سر پور ٹاؤن منڈل میں ضمانت روزگار اسکیم کے تحت کیے گئے عوامی ترقیاتی کاموں کی جانچ پڑتال اور تفصیلی معائنہ کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔اور ضمانت روزگار اسکیم کے عوامی ترقیاتی کاموں کہ ریکارڈز کی جانچ پڑتال اور ٹیم معائنہ کرنے کے لییسرپور ٹاؤن منڈل ڈویلپمنٹ آفس پہنچ کر تفصیلی طور پر جانچ پڑتال کی گئی اس موقع پر ضمانت روزگار اس سکیم اے پی او رام موہن اور منڈل ڈویلپمنٹ آفیسر راجیشور نے کہا کہ آفس میں ریکارڈ کی ترقی کرنے کے بعد منڈل کے مختلف گرام پنچایتوں میں 6 کروڑ 80 لاکھ روپیوں کی لاگت سے کیے گئے ضمانت روزگار اسکیم کے عوامی ترقیاتی کاموں کو گرام پنچایت سطح پر مختلف زاویوں سے انکوری کرتے ہوئے عوامی ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ریاست حکومت کو رپورٹ داخل کی جائے گی۔