ضمانت روزگار اسکیم کے تحت ہریتا ہارم ، پلے پرگتی کے کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

   

مزدوروں کو سماجی فاصلہ کی ترغیب دیں، کلکٹریٹ میں ویڈیو کانفرنس، ضلع کلکٹر کا خطاب

کریم نگر۔ 16/مئی ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اوپادھی حامی ( ضمانت روزگار) ، ہریتاہارم ، پلے پراگتی کے کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا کی ہدایت۔دیہاتوں میں این آر ای جی ایس کاموں کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کی شراکت کے ساتھ کاموں کومکمل کیا جائے۔ اوپادھی حامی کے تحت کاموں کی انجام دہی کیلئے حاضر ہونے والے مزدوروں کو سماجی فاصلہ کی ترغیب کرنے ، کورونا کے موجودہ حالات کے پیش نظر لازمی طور پر احتیاطی تدابیر کی عمل آوری کی تاکید کی جائے۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں عوپادھی حامی (ضمانت روزگار ) ، پلے پراگتی ، ہریتاہارم کے متعلقہ امور پر تمام منڈلوں کے ایم پی ڈی او ، ایم پی او ، اے پی او ، ٹی اے اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ سمعی و بصری اجلاس منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں اسکیمات عوپادھی حامی ، پلے پراگتی اور ہریتاہارم کے تحت ہر دن انجام دئے جارہے کاموں کا جائزہ لیا جائے۔ دیہاتوں میں عوام کی ای جی ایس کاموں کیلئے زائد تعداد میں شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضلع کلکٹر نے ایم پی او کو ہدایت دی۔ پنچایت سکریٹری صبح 7 بجے تک متعلقہ دیہات میں موجود رہتے ہوئے کام کی تعیناتی کریں۔ کورونا کی وجہ اجتماعی طور پر باہر کے کاموں کے بجائے ای جی ایس کاموں کی نشاندہی کرتے ہوئے انکی مکملی کی جائے ۔ عہدیداران کو فرائض کی انجام دہی میں تساہلی برتنے پر سخت اقدامات کا ضلع کلکٹر نے انتباہ دیا۔ ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری کیلئے آر ڈی او ڈیویڑن واری اراضیات کی نشاندہی کریں۔ منڈل کی سطح پر تحصیلدار شجرکاری کیلئے اراضیات کی نشاندہی کریں۔ پودوں کی افزائش کیلئیاقدامات کئے جائیں۔ سرکاری اراضیات کو غیر قانونی قبضہ داروں سے بچاتے ہوئے ریوینیو ، اریگیشن ، ایس آر ایس پی کے باہمی تعاون کے ساتھ اراضیات کی نشاندہی کریں اور سروے عمل میں لایا جائے۔ غیر قانونی طور پر سرکاری اراضیات پر قبضہ کی صورت میں ریکارڈ کی تنقیح کرنے اور سرکاری اراضیات پر بانڈری بنوانے کی ہدایت دی۔ ایس پی ایم ڈاٹا اور اراضی کے حصول میں اختلافات پر سروے کے ذریعہ درستگی کی ہدایت دی۔ ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری کیلئے آر ڈی او کو ڈیویڑن واری اراضیات کی نشاندہی کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ منڈل کی سطح پر تحصیلدار شجرکاری کیلئے 4 تا 5 مقامات کی نشاندہی کریں اور پودوں کی افزائش کیلئے ایم پی ڈی او ، تحصیلدار متحرک رہیں۔ ریوینیو پلانٹیشن کے متعلقہ ، گھروں میں افزائش کئے جارہے پودوں کے تفصیلات کے حصول کے ساتھ منصوبہ سازی کی جائے۔ مزید پودوں کی ضرورت کے صورت میں فارسٹ نرسری سے نیم اور پیپل کے پودے حاصل کرنے اور انکی شجرکاری کیلئے اراضیات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔ شہر کی سڑکوں کے کنارے گلموہر پھول کے پودے لگوانے کی صلاح دی جو سڑکوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرینگے۔ انہوں نے مزید کہاکہ گھروں میں پھلوں کے پودے لگوانے کو ترجیح دیا جائے۔ نرسریوں میں تمام منڈلوں میں منعقد کئے گئے آئی کے پی ، پی اے سی ایس خریدی مراکز کے ذریعہ اگلے ہفتہ کے آخر تک دھان خریدی مکمل کی جائے۔ خریدی گئی دھان کی رائیس ملس کو روانگی کیلئے لاریوں کا استعمال کیاجائے۔ پنچایتی راج ڈی سی سی کے زیر قیادت 187 ڈمپنگ یارڈس کی تعمیر کیلئے فنڈس منظور کئے گئے۔ جن میں 163 زیرتعمیر ہیں ، 24 دیہاتوں چپہ دنڈی 1 ، ایلندہ کنٹہ 1 ، گنگادھرا 1 ، حضور آباد 2، جمی کنٹہ 2 کریم نگر 2 شنکرپٹنم 2 ماناکنڈور 1 راماڈاگو 3 تھیماپور 7 اور ویناونکا 2 کے تعمیری کام کا آغاز نہی کیا گیا۔ ضلع میں زائد از تھیماپور منڈل کے 7 جی پی کے آغاز نہ کئے جانے پر ضلع کلکٹر نے عملہ سیناراضگی کا اظہار کیا۔ ان دیہاتوں کے عہدیداران سے رجوع ہوکر جلد ازا جلد کاموں کے آغاز کی ہدایت دی۔ دیہاتوں میں گھروں کینزد کھلے مقامات پر موجود کچرے کی نکاسی کرنے ، خشک اور تر کچرے کی علحدہ طور پر نکاسی کی ہدایت دی۔ ہر دیہات میں سگریگیشن شیڈ کی تعمیر کی جائے ، ضلع میں 300 دیہاتوں کے ذریعہ سگریگیشن شیڈ کیلئے منظوری طلب کی گئی دیگر 13 دیہاتوں کیلئے درخواست داخل نہی کی گئی ان دیہاتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے درخواست کی داخلی کی ہدایت دی۔ ہر دیہات میں سوکفٹس کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں۔ضلع میں جملہ 92768 کیلئے منظوری پر 23507 مکمل کئے جاچکے ہیں دیگر 9664 سوفکٹس زیر تعمیر ہیں۔ عنقریب موسم برسات کا آغاز ہونے والا ہے اس موسم میں یہ تعمیری کام نہی کئے جاسکتے لائحہ عمل کو روبہ عمل لاتے ہوئے موسم گرما میں تمام کاموں کو مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ دیہاتوں میں ہر فرد کو ماسک کا استعمال کرنے کے متعلق آگہی کروانے اور ہرفرد کے لازمی طور پر ماسک کے استعمال کی ہدایت دی۔ دیہاتوں میں انجذابی گڑھوں کی تعمیر کیلئے مارکنگ کرنے اور اسکے لئے ضروری ریت ، کنکر ، سمنٹ کی فراہمی کی ہدایت دی۔ اس معاشی سال ضلع میں 5521553 کام کے دنوں کیلئے ماہ اپریل مئی میں 192600دن مزدور کی حاضری کے مطابق 327968 کیلئے 212550 دنوں کیلئے پیمنٹ کی گئی۔ بقیہ 115418 دنوں کیلئے پیمنٹ کی ادائیگی باقی ہے جن میں سب سے زائد گنگادھرا 11253 ویناونکا 10382 ماناکنڈور 9758 ہیں۔ ان منڈلوں کے متعلق رپورٹ دو دن میں پیش کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی ضلع میں منڈل واری موجود مہاجر مزدوروں کے متعلقہ تفصیلات حاصل کرنے کی تحصیلداروں کو ہدایت دی۔ اس سمعی و بصری اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، سی ای او وینکٹ مادھاوا راؤ ، ڈی آر ڈی او وینکٹیشور راؤ ، اے پی ڈی منجولا دیوی ، ڈی پی او راگھوورن و دیگر نے شرکت کی۔