ضمانت روزگار مزدوروں میں اضافہ کرنے کی ہدایت : کلکٹر

   

محبوب نگر۔ ضمانت روزگار اسکیم کے تحت تمام دیہاتوں میں 100افراد کو روزگار ( کام ) مہیا کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے ضلع کے تمام ایم پی ڈی اوز کو ویڈیو کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان مزدوروں کے کام میں کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آئے اس کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ دیہاتوں میں کام کیلئے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ہر دیہات میں کم از کم 100 مزدروں کو کام اور جاب کارڈ فراہم کیا جائے۔ اس کیلئے منصوبہ بناتے ہوئے عمل کیا جائے۔ انہوں نے کاموں میں غفلت برتنے پر بالا نگر، راجا پور منڈلوں کے ایم پی ڈی اوز کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرنے کی وضاحت کی۔ انہوں نے سی سی کنٹہ ، ہنواڑہ منڈلوں میں اس اسکیم کے تحت مزدوروں کو کام کی فراہمی کے انتظامات پر مسرت کا اظہار کیا۔ ویڈیو کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر سیتا راما راؤ، تیجس نندلال پوار، ڈی آر ڈی او یادیا اور دیگر موجود تھے۔