نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کہا ہیکہ ضمانت دستور میں ایک اہم گنجائش ہے جبکہ قید استثنائی صورت ہے ۔ عدالت نے کہا کہ خاص طور پر قانون انسداد غیرسماجی سرگرمیوں 1967ء میں گنجائش رکھی گئی ہیکہ جہاں کہیں ممکن ہو ضمانت عطا کی جائے اور جیل کو استثنائی صورت میں اختیار کیا جائے۔ جسٹس ابھئے کوکا اور جسٹس آگسٹن جارج کی بنچ نے کہا کہ اگر ضمانت عطا کرنے کیلئے خصوصی قانون کی شرائط کی تکمیل کی جاتی ہے تو ضمانت دینا چاہئے۔ اگر اس سے صرفِ نظر کیا جائے تو ملزم کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔ حالیہ عرصہ میں یو اے پی اے کے اطلاق میں جاری رجحان کے پس منظر میں سپریم کورٹ کا یہ اہم تاثر ہے۔