حیدرآباد۔/28ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر قائد پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ آندھرا پردیش میں جو قائدین ضمانت پر ہیں وہ عنقریب جیل میں ہوں گے۔ وجئے واڑہ میں بی جے پی کی جانب سے ’ عوامی ناراضگی‘ کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی، تلگودیشم اور تلنگانہ کی ٹی آر ایس یہ تینوں خاندانی پارٹیاں ہیں۔ ر