ضمانت پر رہاعصمت ریزی کے ملزم نے متاثرہ لڑکی کوزندہ جلایا

   

نئی دہلی: راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں عصمت دری کاملزم جو ضمانت پر رہاہوا تھا انہوں نے متاثرہ لڑکی کے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے جلادیا۔ متاثرہ لڑکی تقریبا 90 فیصد جھلس چکی ہے اور اسے تشویشناک حالت میں بیکانیر کے سرکاری اسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے۔دراصل متاثرہ لڑکی نے دو سال قبل ملزم پردیپ بشنوئی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا تھا۔