ضمانت کیلئے نیرو مودی کی ایک اور درخواست

   

Ferty9 Clinic

لندن۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہیروں کے روپوش تاجر نیرو مودی جنہوں نے ہندوستان میں پنجاب نیشنل بینک کو دو بلین ڈالرس کی دھوکہ دہی کے بعد لندن راہ فرار اختیار کی تھی اور فی الحال لندن کی ایک جیل میں قید ہیں، نے اپنی ضمانت پر رہائی کے لیے ایک اور درخواست کا ادخال کیا ہے۔ 48 سالہ نیرو مودی کی اس درخواست میں ان کا لہجہ مایوسانہ نوٹ کیا گیا۔ جاریہ سال مارچ میں ان کی ہندوستان کو حوالگی کے وارنٹ کے خلاف ضمانت کے حصول کے لیے یہ ان کی پانچویں کوشش ہے جس پر عدالت میں 6 نومبر کو سماعت ہوگی۔