ضمنی اسمبلی چناؤ کے آج نتائج

   

نئی دہلی : مغربی بنگال اور پنجاب کے بشمول 7 ریاستوں میں پھیلی ہوئی 13 اسمبلی نشستوں کیلئے /10 جولائی کو منعقدہ پولنگ کے ووٹوں کی گنتی ہفتہ /13 جولائی کو ہوگی ۔ ان اسمبلی حلقوں سے منتخب نمائندوں نے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے جس کے نتیجہ میں یہ نشستیں خالی ہوگئیں تھیں ۔دیگر ریاستیں بہار ، ٹاملناڈو ، مدھیہ پردیش ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش ہیں ۔ ایم پی کے حلقہ امرواڑہ میں سب سے زیادہ 66.5 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔