ضمنی انتخابات میں لالویادو بہار آئیں گے

   

پٹنہ۔ دہلی میں تیج پرتاپ یادو کو یرغمال بنائے جانے کے الزامات کے درمیان راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو بہار کا دورہ کرنے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ لالو 22 اکتوبر کو پٹنہ آنے والے ہیں۔ اس دوران وہ کوشیشورستھان اور تارا پورسیٹوں پرہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوارکی جیت کے لیے مہم چلائیں گے۔ چارہ گھوٹالہ کیس میں ضمانت پر رہاہونے والے لالویادو اس وقت اپنی بڑی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسابھارتی کے گھر دہلی میں مقیم ہیں۔طویل عرصہ سے ان کے دارالحکومت آنے کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ آر جے ڈی سپریمو کے بڑے بیٹے ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو نے سیاسی کوریڈورمیں یہ کہتے ہوئے ہلچل تیز کردی کہ لالوپرساد کو دہلی میں یرغمال رکھاگیاہے۔