ضمنی انتخاب سے دو دن قبل مکتوب سوشیل میڈیا میں وائرل

   

Ferty9 Clinic

دلت بندھو کو روکنے ایٹالہ راجندر کی نمائندگی ، دلت طبقات میں بی جے پی کے خلاف ناراضگی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حضور آباد ضمنی انتخاب سے عین دو دن قبل بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر کی جانب سے دلت بندھو اسکیم کو روکنے کے لیے سنٹرل الیکشن کمیشن کو روانہ کردہ مکتوب عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے ۔ موہن نامی شخص کی جانب سے آر ٹی اے میں درخواست داخل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کیا کہ دلت بندھو اسکیم پر عمل آوری کو روکنے کے لیے کس نے نمائندگی کی ہے ۔ جس پر الیکشن کمیشن نے آر ٹی اے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 24 ستمبر کو سابق رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے دلت بندھو اسکیم کو روکنے کی نمائندگی کی تھی ۔ الیکشن کمیشن کی وضاحت سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری پریمندر ریڈی نے بھی دلت بندھو کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی تھی ۔ سوشیل میڈیا میں بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر کو دلتوں کا غدار قرار دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ایٹالہ راجندر دلتوں کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی وضاحت پر بی جے پی الجھن کا شکار ہوگئی ہے ۔ سوشیل میڈیا میں چل رہی تحریک سے بی جے پی کے قائدین پریشان ہیں ۔ تاہم سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے والے اس مکتوب پر ابھی تک بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔۔ ن