ضمنی چناؤ میں بی جے پی ، کانگریس کو دو ، دو نشستیں

,

   

نئی دہلی، 14 نومبر(یو این آئی) ملک کی سات ریاستوں کی آٹھ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دو،دو جبکہ عام آدمی پارٹی (عآپ)، جموں و کشمیر پی ڈی پی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور میزو نیشنل فرنٹ کو ایک،ایک سیٹ پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ یہ ضمنی انتخابات تلنگانہ کے جوبلی ہلز، راجستھان کے انتا، پنجاب کے ترن تارن، جھارکھنڈ کے گھاٹ شِیلا،اڈیشہ کے نواپاڑا، میزورم کے ڈمپا، نیز جموں و کشمیر کی نگروٹا اور بڈگام سیٹ پر ہوئے تھے ۔ ان میں کانگریس نے جوبلی ہلز اور انتا سیٹ پر جیت درج کی، جبکہ بی جے پی نے نگروٹا اور نواپاڑا سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ گھاٹ شِیلا سے جے ایم ایم، بڈگام سے پی ڈی پی، ترن تارن سے عام آدمی پارٹی اور ڈمپا سیٹ سے میزو نیشنل فرنٹ نے جیت حاصل کی۔