ضمنی چناو: یو پی اور بنگال میںبی جے پی کو شکست

,

   

نئی دہلی : ملک کی 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں کے انتخابی نتائج آج جاری کئے گئے۔ اترپردیش کے مؤ ضلع کی معروف گھوسی اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے سدھاکر سنگھ نے بی جے پی امیدوار دارا سنگھ کو بڑے فرق سے شکست دیدی ۔ اپوزیشن بلاک کے اراکین نے چھ ریاستوں میں سات سیٹوں میں سے تین جگہ جیت حاصل کی۔ بی جے پی کو مساوی سیٹوں پر کامیابی ملی۔ ان میں سے بی جے پی نے تریپورہ میں دو اور اتراکھنڈ میں ایک سیٹ جیتی ہے۔ کیرالا کی پوتھوپلی سیٹ کانگریس کے پاس چلی گئی۔ بنگال میں ترنمول کانگریس نے ایک سیٹ جیت لی ہے۔ جے ایم ایم نے جھارکھنڈ میں انڈیا الائنس کی جانب سے کامیابی حاصل کی ہے۔

اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے سدھارک سنگھ نے بی جے پی کے کو 42672 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ان سات سیٹوں پر 5 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ ان میں سے انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے 5 سیٹوں پر مل کر الیکشن لڑا۔ گھوسی (یو پی)، باگیشور (اتراکھنڈ)، ڈمری (جھارکھنڈ)، باکسانگر اور دھان پور (تریپورہ)، دھوپگوری (بنگال) اور پوتھوپلی (کیرالا) سیٹوں پر اپوزیشن پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں تھیں۔ بی جے پی کو مغربی بنگال میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دھوپگوری اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار تاپسی رائے چار ہزار سے زیادہ ووٹوں سے الیکشن ہار گئی۔ جموں و کشمیر میں مارے گئے سی آر پی ایف جوان کی بیوہ تاپسی رائے کو ٹی ایم سی کے نرمل چندر رائے نے شکست دی۔ دھوپگوری اسمبلی ضمنی انتخاب میں شکست بھی بی جے پی کے لیے پریشان کن ہے ۔