پٹنہ:امیر شریعت سابع مفکر اسلام امیر شریعت مولانا محمد ولی صاحب کی حیات و خدمات پر مشتمل علمی تحریروں کا مجموعہ ’’ ضیاء ولی ‘‘ کا اجراء خانقاہ رحمانی مونگیر میں ایک سادہ سی تقریب میں خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشین حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ یہ کتاب مولانا قمر عالم ندوی نے ترتیب دی ہے جس میں معتبر علما کرام دانشوران علم و داب کے مضامین و مقالات اور تاثرات و مشاہدات موجود ہیں ۔ اس موقع پر مرتب کتاب مولانا محمد قمر عالم ندوی کے علاوہ مولانا معین الرشید ندوی ، مولانا صدر عالم ندوی ، ماسٹر شعیب شاہ ، حافظ محمد صبغت اللہ رحمانی ، حافظ دیوان القمر شمسی ، مولوی عبدالقیوم رحمانی ، مولانا فیروز عالم ندوی ، محمد منہاج الہدی رحمانی ، محمد پرویز عالم ، محمد یحییٰ رحمانی ، مولانا انوار الاسلام مظفر پور ، محمد ضیاء حیدر رحمانی ، ڈاکٹر اقبال عالم موجود تھے ۔ تقریب میں کورونا پروٹوکول کا خاص خیال رکھا گیا تھا ۔اس موقع پر مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے مرتب کتاب مولانا قمر عالم ندوی کی حوصلہ افزائی اور ان کی کاوشوں کوسراہا ۔