ریاض: طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نار آل سعود کی سرپرستی میں انگور اور انار کا میلہ الحکیر پارک میں چہارشنبہ کے روز سے مختلف سرگرمیوں کے ساتھ شروع ہوگا۔اس فروٹ فیسٹیول کا مقصد طائف گورنری میں موسمی زرعی مصنوعات کے تنوع کو اجاگر کرنا اور کسانوں کی مدد کرنا اور زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔مکہ مکرمہ میں وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف نے بتایا کہ یہ میلہ طائف میں وزارت کی نگرانی میں منعقد ہوا۔طائف میں وزارت کے دفتر کے ڈائریکٹر ہانی بن عبدالرحمٰن القادی نے وزارت کی خواہش پر زور دیا کہ وہ کاشت کاروں کی مدد اور پیداوار بڑھانے کیلئے حوصلہ افزائی اور اس کے علاوہ تہواروں کے ذریعے ان کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔