طارق انور اور ریونت ریڈی کو جابر پٹیل کی تہنیت

   

حیدرآباد۔ صدر انڈیا ۔ عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن آل انڈیا مائنارٹیز فورم جناب جابر پٹیل نے جنرل سکریٹری کل ہند کانگریس کمیٹی و انچارچ کیرالا و لکشادیپ جناب طارق انور اور صدر تلنگانہ پردیش کانگرسے کمیٹی مسٹر اے ریونت ریڈی رکن پارلیمنٹ کے علاوہ جناب محمد اظہر الدین ورکنگ صدر تلنگانہ پردیش کانگرسے کمیٹی ‘ مسٹر سرینواسن سکریٹری کل ہند کانگریس کمیٹی ‘ مسٹر بوس راجو رکن قانون ساز کونسل و سکریٹری کل ہند کانگریس کمیٹی ‘ مسٹر مہیش گوڑ ورکنگ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ‘ مسٹر ملو روی سابق رکن پارلیمنٹ نائب صدر و جناب محمد علی شبیر سابق قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر مہیشور ریڈی سابق رکن اسمبلی ‘ مسٹر سدرشن ریڈی سابق وزیر آندھرا پردیش ‘ مسٹر عتیق صدیقی مسٹر الیاس علی اور دوسرے بھی موجود تھے ۔