طاق راتوں میں ایمانی قوت و طاقت

   

مسجد عزیزیہ میں جلسہ شب قدر ،مولانا حامد محمد خاں کا خطاب

حیدرآباد ۔ 30 اپریل (راست) کائنات کے مالک نے امت مسلمہ پر بہت ساری نوازشات کی بارش کی ہے، ان نوازشات میں لیلۃ القدر جیسی عظیم و بابرکت رات کو اس نے طاق شب میں پوشیدہ رکھ کر بتایا کہ اس کی تلاش و جستجو اور اپنی نیندوں کی قربانی دیکر اجر کے مستحق ہوسکتے ہیں تاکہ اس شب کو طاق راتوں میں تلاش کرتے ہوئے ایمانی قوت و طاقت کو بڑھاوا دیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ نے انتظامی کمیٹی مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم کی جانب سے منعقدہ جلسہ شب قدر سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس امت کو امت خیر کے لقب سے رب نے پکارا اور وہیں اس پر بھاری ذمہ بھی ڈالی۔ یہ امت قرآں (کتاب)، رسول کریمؐ، صحابہ کرامؓ سے بے پناہ محبت رکھتی ہے۔ اس کے باوجود کف افسوس اس بات کا ہیکہ وہ قرآن اور آپؐ کے طریقہ پر چلنے آج بھی تیار نہیں ہے لیکن اس کے سینوں میں یہ بات ہیکہ باطل طاقتیں اگر زرہ برابر نبیؐ کی شان میں گستاخی کرے گی تو اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن جس میں اسلام کا مکمل حیات آفرین پیغام، رسول کی رسالت اور س کے اسوہ، انبیاء علیہ السلام کے واقعات کو پیش کیا گیا ہے۔ اس لئے ضروری ہیکہ اس کتاب کو مسلمان نہ صرف پڑھیں بلکہ برادران وطن کو بھی یہ کتاب تحفہ میں پیش کی جائے۔ جناب محمد عبدالرحیم نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔ شب قدر کی اہمیت کے پیش نظر مسجد عزیزیہ مصلیوں سے کھچاکچھ بھری ہوئی تھی۔ خواتین کیلئے پردہ کے نظم کے ساتھ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جناب محمد عبدالرحیم نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔