کاماریڈی میں بال سدھن ہاسٹل کا معائنہ ، حاضری رجسٹر اور کھانے کے مینوں کی تنقیح
کاما ریڈی 10/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر کاماریڈی اشیس سنگوان نے ضلع مستقر میں واقع بال سدھن میں زیر تعلیم لڑکیوں سے تفصیلی طور پر بات چیت کی اور مینو کے مطابق غذا دی جا رہی ہے یا نہیں اس بارے میں بات چیت کی۔ ضلع کلکٹر اشیش سنگوان نے ملازمین کی حاضری رجسٹر کا بھی معائنہ کیا آؤٹ سورسنگ پر کام کرنے والی ہمیا لتا کی غیر حاضری کے بارے میں دریافت کیا اوربغیر تعطیل کے غیر حاضر رہنے پر ملازمت سے برطرف کرنے کی متعلقہ عہد یداروں کو ہدایت دی۔ مینو کے مطابق صبح کا ناشتہ دوپہر کا کھانا شام ا سنیکس رات میں کھانا تازہ دینے کی بال سدھن کے سپرنٹنڈنٹ سنگمیشور کو ہدایت دی۔ انہوں نے بال سدھن کا تفصیل سے معائنہ کیا اور لڑکیوں کو ریڈنگ روم کا استعمال کرنے اور سلائی مشین کی تربیت دینے کی بھی ہدایت دی ۔طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور تفریح کے لیے بھی لے جانے کی ہدایت دی چائلڈ لائن ٹول فری نمبر 1098 پر انے والے کالز کا جواب دینے کی بال سدھن میں زیر تعلیم لڑکیوں کے جنم دن اور دیگر تیوہار کے موقع پر ڈونیشن کرنے والے افراد سے ڈی پی او کے نمبر 9492745105 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی۔