حیدرآباد۔/18مارچ، ( سیاست نیوز) کاماٹی پورہ پولیس نے کم عمر طالبات کو جنسی ہراسانی کا شکار کرنے والے 5 افراد بشمول تین کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب 16 سالہ اور 14 سالہ طالبات جو آپس میں بہنیں ہیں ان کے اسکول کے ساتھی طلباء نے انہیں ایک سال سے جنسی طور پر ہراساں کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار پانچ نوجوان لڑکیوں کو دھمکاتے ہوئے بلیک میل کررہے تھے۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند اور پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمین میں دو طلباء اور تین دیگر نوجوان شامل ہیں۔