طالبات کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں

   

جگتیال میں کستوربا گاندھی اسکولوں کے مسائل کا جائزہ ، عہدیداروں سے کلکٹر کا خطاب

جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے متعلقہ عہدیداروں سے کہا کہ ضلع جگتیال میں موجود کستوربا گاندھی اسکول برائے نسواں میں طالبات کیلئے معیاری تعلیم اور درکار بنیادی سہولیات فراہم کی جائے۔آج بروز چہارشنبہ کستورباگاندھی اسکولوں میں خواتین افسران کی جانب سے کی گئی تنقیح ،کستوربا گاندھی کو آر ڈینیٹر ،اقامتی اداروں سے متعلق اسپیشل آفیسرس کے ساتھ ضلع کلکٹر نے جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ضلع کلکٹر کی ہدایت کے مطابق خواتین افسران نے ضلع میں موجود 14 کستور با گاندھی اسکولوں کی بروز منگل تنقیح کی۔خواتین افسران نے ہر اسکول میں نوٹ کی گئیں تفصیلات سے ضلع کلکٹر کو واضح کیا۔افرنان نے تفصیلات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ کستوربا گاندھی اسکولوں میں ناقص صفائی کی نشاندہی کی گئی،پینے کے پانی کیلئے نل کے کنکشن نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔جس پر ضلع کلکٹر نے تاکید کی کہ ضلع میں موجود کستورباگاندھی اسکولوں میں درکار قالین کی خریدی اور اقامتی ادارے کی عمارت میں کھڑکیوں دروازوں کیلئے مالیہ کی منظوری کا ضلع کلکٹر نے تیقن دیا۔طلباء کی تعداد کے مطابق سہولیات کی فراہمی کی ضلع کلکٹرنے ہدایت دی۔ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو حکم دی کہ کستور با گاندھی اسکولوں میں آہک پاشی کیلئے تجاویز روانہ کریں۔کستور با گاندھی اسکو لوں میں غیر تدریسی عملہ کی بھی عارضی طور پر تقرر کی جائے۔ کستور با گاندھی اسکولوں میں صفائی کے مزدوروںکی تقرری کیلئے اس مالیہ سے دیگر افراد کے کھاتہ کو منتقلی کی ااطلاع مل رہی ہے۔اپنی حرکتوں سے بعض نہ آنے پر سخت کاروائی کاضلع کلکٹر نے انتباہ دیا۔کستور باگاندھی اسکولوںمیں طلباء کو معیاری تعلیم ، معیاری تغذیہ، سہولیات کی فراہمی کواسپیشل آفیسرس یقینی بنائیں۔ضلع کوآر ڈینیٹر مسلسل ہر دن معائنہ کرتے رہے ۔ کستوربا گاندھی کو آر ڈنیٹر و خواتین کی صدرمنڈل اسپیشل آفیسر ، ڈی ای او، متعلقہ عہدیدر اور دیگر موجود تھے۔
شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم
جگتیال :جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کردہ کلیان لکشمی شادی مبارک کے چیکس کو شہر جگتیال کے مختلف وارڈس کا ٹی آر یس پارٹی وارڈ کونسلرس اور قایدین عبدالقادر مجاہد ریاض ماما محمد امین الحسن اعتمادالحق احمد کمال اور دیگر کے ہمراہ گھر گھر پہنچ کر مستحقین کے حوالے کئے ۔