جی آئی او کے وفد کی صدرنشین ضلع پریشد کے وجیہ لکشمی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال
نرمل۔ صدر نشین ضلع پریشد نرمل کے وجیہ لکشمی سے ان کی قیام گاہ واقع اندرا نگر نرمل میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (جی آئی او) نرمل کا ایک وفد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ نرمل غلام درانی کی نگرانی میں ملاقات کی اس موقع پر جی آئی او کی جانب سے شائع کردہ سال نو 2022ء کے کیلنڈر اور ڈائری کی صدر نشین ضلع پریشد نرمل کے وجیہ لکشمی کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آئی اس موقع پر جی آئی او نرمل کے صدر سبیہ کوثر نے صدر نشین ضلع پریشد نرمل کے وجیہ لکشمی کو جی آئی او کے قیام اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ جی آئی او طالبات کی ایک تنظیم ہے جو طالبات میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے یہ تنظیم تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات کو سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کے خاتمے کیلئے شعور بیدار کرتی ہے علاوہ اسکے بہتر تعلیمی اور اخلاقی ماحول کو فروغ دیتی ہے طالبات کے ہمہ جہت ترقی کے لئے کافی سنجیدہ ہے اور مختلف پروگراموں کے ذریعہ طالبات میں موجود مخفی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف مقابلے جات منعقد کرتی ہے اس موقع پر کے وجیہ لکشمی نے جی آئی او کے سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا اس موقع پر جی آئی او سیکرٹری نرمل یونٹ عائشہ خانم، کیمپس سیکرٹری ملیحہ تقدیس، عائشہ تبسّم، سمیہ کوثر، رکن جماعت اسلامی ہند شاخ نرمل آسیہ بیگم موجود تھے۔