طالبات کے لیے اسکالرشپس، 20 مارچ کو ٹسٹ

   

حیدرآباد: عوامی شعبہ کی ملازمتوں کے لیے امتحانات کی تیاری کے لیے معاون ایک یڈٹیک پلیٹ فارم، ٹسٹ بک ڈاٹ کام کی جانب سے ’’بیٹیاں بنیں گی میم صاحب‘‘ پہل کے تحت طالبات کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کسی سرکاری امتحان میں شرکت کے لیے تیاری کرتے وقت طالبات کو درپیش ہونے والی رکاوٹ اور دبائو کو دور کرنا ہے۔ اس کے لیے طالبات کا انتخاب ایک اسکالرشپ ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا جو 20 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔ اور ایوارڈ کی فہرست 27 مارچ کو شائع کی جائے گی۔ ان ایوارڈس میں 40 لاکھ روپئے سے زائد اسکالرشپس، 1000 خواتین کے لیے سال میں 365 دن گورنمنٹ جاب کے لیے تیاری سے استفادہ، ایچ ڈی ٹیبلیٹس، 365 دن کے لیے 4G ڈیٹا وچرس شامل ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار http://testbook.com/promos/bbmscholarships.html پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔