طالبان افغان لڑکیوں کو دوبارہ اسکول جانے دیں غیر ملکی خاتون وزراء کا مطالبہ

   

جکارتہ ؍ دوحہ : دو مسلم اکثریتی ممالک انڈونیشیا اور قطر کی وزراء نے کابل میں طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان لڑکیوں کو دوبارہ ااسکول جانے کی اجازت دیں۔ انڈونیشی خاتون وزیر خارجہ ریتنو مارسودی اور قطر کی نائب وزیر خارجہ لولوہ الخاطر نے دوحہ میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں کہا کہ افغان بچیوں کو ان کا تعلیم کا بنیادی حق دیا جانا چاہیے۔ ان وزراء نے خبردار کیا کہ افغان لڑکیوں کے ہائی ااسکولوں کی بندش کا طالبان کا فیصلہ جمعرات کو ہونے والی اس کانفرنس کی کامیابی کو بھی متاثر کر سکتا ہے، جس کا مقصد ہندوکش کی اس ریاست کے لیے مالی وسائل کا حصول ہے۔