کابل ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں صدر کے عہدہ کے مضبوط دعویدار اشرف غنی اور ان کے حریف چیف ایکزیکٹیو آفیسر افسر عبداللہ نے صدارتی انتخابات میں اپنے ووٹ ڈالے ۔ اشرف غنی نے یہاں عمانی ہائی اسکول میں واقع پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالا ۔ انہوں نے ووٹ ڈالنے آئے تمام افراد اور سکیورٹی عملہ سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے ۔ کیونکہ لوگ ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخابات کیلئے ووٹ ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے انتخابی عمل میں مدد کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی معاونین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ 2001 ء میں طالبان کے قبضہ سے اقتدار چھینے جانے کے بعد افغانستان میں چوتھی مرتبہ صدارتی انتخابات ہورہے ہیں ۔
