واشنگٹن، 11فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان مںی قیام امن کیلئے پاکستان اور قطر کے نمائندوں کو طالبان کیساتھ بات چیت کیلئے آگے لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اگلے راونڈ کی بات چیت کیلئے یہاں سے روانہ ہوگئے ہیں۔افغانستان کے صد ر اشرف غنی نے اتوار کو کہا تھا کہ بات چیت کا عمل جاری رکھنے کیلئے طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہار میں اپنا دفتر کھولنے کیلئے مدعو کیا جاتا ہے ۔ اب تک یہ بات چیت دوحہ ، قطر میں ہوئی ہے لیکن طالبان کے ترجمان نے کہا کہ وہ بات چیت کیلئے دوحہ آنا ہی پسند کرینگے ۔ طالبان کا یہاں 2013سے دفتر ہے ۔ خلیل زاد اس بات چیت کے عمل کیلئے 28فروری تک دورہ پر رہینگے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ان کا یہ دورہ قیام امن کیلئے ہے کیونکہ اس سے امریکہ کا قومی سلامتی مفاد وابستہ ہے ۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ خلیل زاد اپنے تمام معاونین سے ملاقات اور افغانستان حکومت کیساتھ تبادلہ خیال کرینگے۔