طالبان جنگجوؤں کیلئے تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے پر پابندی

   

کابل : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔کابل سے جاری ایک بیان میں ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ مجاہد یہ بھی کہا کہ طالبان جنگجو تفریحی پارکوں کے تمام اصول قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔خیال رہے کہ افغانستان پر قبضہ کے بعد طالبان جنگجو پارکوں اور تفریحی مقامات پر تفریحی کرتے نظر آئے تھے۔