طالبان حملہ:20 پولیس اہلکار ہلاک

   

کابل ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغان صوبائی عہدیداروں کے مطابق گورنمنٹ کمپاؤنڈ میں طالبان کے حملے میں کم و بیش 20 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جو مغربی بدغیز صوبہ میں کیا گیا تھا۔ صوبائی کونسل رکن محمد ناصر نظاری نے بتایا کہ جمعرات کی علی الصبح یہ حملہ کیا گیا جو دراصل سرکاری ہیڈ کوارٹرس کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔ طالبان نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود تمام سیکوریٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔