طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے جرمنی اور امریکہ کا انکار

   

واشنگٹن : امریکہ اور جرمنی نے افغانستان میں طالبان کی مقرر کردہ نئی عبوری حکومت کو جلد تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے جرمنی میں امریکی ایئر بیس رامشٹائن میں ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ عسکریت پسند گروہ طالبان کو اپنے عمل کے ذریعے ہی بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ جرمن وزیر خارجہ نے بھی اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کیا تاہم انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو بعید ازامکان قرار نہیں دیا۔ واضح رہ کہ 33 ارکان پر مبنی طالبان کی عبوری حکومت میں نہ تو کوئی خاتون شامل ہے اور نہ ہی دیگر سیاسی دھڑوں کے نمائندے شامل ہیں۔