کابل 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دو صوبوں میں سکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم میں سات فوجی اور 19 جنگجو مارے گئے جبکہ ایک فوجی اور تین بچے زخمی ہو گئے ۔پروان صوبے کی سرکاری ترجمان وحیدہ شاہکار نے جمعرات کے روز بتایا کہ پہلے واقعہ میں پروان صوبے میں آج علی الصبح تصادم کے دوران افغانستان کی صوبائی فوج کے سات جوان اور ایک جنگجو مارا گیا جبکہ ایک فوجی زخمی ہو گیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ سیاگرڈ ضلع میں مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے تصادم ہوا۔ اس میں ایک فوجی زخمی ہو گیا اور ممکن ہے کہ دو فوجیوں کو جنگجووں نے پکڑ لیا۔افغانستان کی علاقائی فوج گاوں اور اضلاع کی حفاظت کے لئے دور دراز علاقوں میں محدود تعداد میں موجود ہے ۔صوبائی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی زابل صوبے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم اور بعد میں شاھجوی ضلع میں چہارشنبہ کو ہوئے فضائی حملے میں طالبان کے 18 جنگجو مارے گئے ۔