واشنگٹن۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے صدر افغانستان اشرف غنی کے ساتھ بات چیت کی جبکہ طالبان کے ساتھ بھی امریکہ کی بات چیت چل رہی ہے۔ ان کے ترجمان نے بتایا کہ پومپیو نے افغانستان کے ساتھ بھی بات چیت کے علاوہ ملک میں تشدد کے خاتمہ اور اشرف غنی حکومت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے بتایا کہ پومپیو نے افغانستان میں مکمل قیام امن کیلئے امریکہ کے وعدہ کو ایک بار پھر دہرایا اور اس سلسلے میں انہوں نے افغانستان مصالحت کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کے رول کی بھی ستائش کی۔