واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر افغانستان میں برسر اقتدار طالبان کی جیل میں قید تین امریکی شہریوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اپنے اہلِ خانہ کے پاس پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے سفیر تھامس ویسٹ کا یرغمالوں کے امور سے متعلق امریکی صدر کے سفیر راجر کارسٹن کے سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان پر کہنا تھا کہ ان کی دعائیں ریان کاربیٹ، محمود حبیبی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔تھامس ویسٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ریان کاربیٹ، محمود حبیبی اور جارج گلیزمین کو ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل یرغمالوں کے امور سے متعلق امریکی صدر کے سفیر راجر کارسٹن کا کہنا تھا کہ آج کے دن دو سال پہلے ریان کاربیٹ اور محمود حبیبی کو افغانستان میں قید کیا گیا تھا۔