طالبان سے خوفزدہ افغان باشندوں کو امریکہ داخلے میں مشکلات

   

نیویارک : طالبان کے خوف سے ملک سے فرار ہونے والے افغان باشندوں کو امریکہ میں داخلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اگست کے وسط سے اب تک امریکہ میں عارضی داخلے کے امیدوار افغانوں کی تعداد 28 ہزار ہو چکی ہے جبکہ ان میں سے صرف سو درخواستیں ہی منظور ہوئی ہیں۔ امریکہ کے وفاقی امیگریشن دفتر کے مطابق ان درخواستوں کی جانچ پڑتال میں انتظامی مسائل آڑے آرہے ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں نے اس سست رفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسے افغان شہری وہ ہیں، جنہوں نے گزشتہ 20برسوں کے دوران افغانستان میں امریکی فوج سے تعاون کیا تھا۔