واشنگٹن 29 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپو نے افغان قیادت کی طرف سے طالبان سے بات چیت کیلئے جامع مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرخارجہ کا یہ بیان افغان حکومت کی طرف سے طالبان کے ساتھ بین الافغان مذاکرات کیلئے حال میں 21 رکنی ٹیم تشکیل دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پومپو نے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ بین الافغان مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ٹیم تشکیل دینے پر افغان قیادت کے شکر گزار ہیں۔ ٹیم میں تمام فریقین شامل ہیں۔پومپیو نے افغان صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ قیدیوں کی رہائی ٰ امن و مصالحت کیلئے حالات ساز گار بنانے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔