طالبان صحافیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

   

کابل: انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے 2 افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئٹر پر طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ دونوں صحافیوں کو غیر مشروط طور پر فوری رہا کریں۔طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے پاس لاپتا صحافیوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔صحافیوں کے حقوق کے لیے تشکیل شدہ نئے گروپ افغان میڈیا ایسوسی ایشن نے کہا کہ ٹی وی رپورٹر وارث حسرت اور اسلم حجاب کو طالبان نے گزشتہ روز اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔