طالبان ضمانت دیں،عالمی امداد کا غلط استعمال نہیں ہوگا

   

نیویارک: اقوام متحدہ نے طالبان سے عالمی برادری کی جانب دے دی جانے والی امداد کے غلط استعمال نہ ہونے کی ضمانت مانگ لی۔یواین ایلچی ڈیبورا لائنز کا کہنا ہے کہ ضمانت دی جائے کہ افغان طالبان امداد کا غلط استعمال نہیں کریں گے طالبان کو لچک دکھانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔یواین ایلچی نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے افغانستان کے لیے امداد کونہ روکا جائے اگر افغانستان کیلیے غیر ملکی فنڈنگ روکنے سے بھوک اور غربت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بحران حل نہ ہوا تو افغانستان کی 97 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے آسکتی ہے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو افغانستان کو کئی نسلیں پیچھے جانے کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے افغان حکومت کے 9 ارب ڈالر کے غیر ملکی اثاثے منجمد کررکھے ہیں جب کہ پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای سمیت دنیا بھر سے افغانستان کے لیے امداد بھیجے جارہی ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پر افغانستان کی امداد کرے، عالمی برادری کو افغانستان میں مصروف عمل رہنا چاہیے۔