ماسکو ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کو ممکن بنانا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس مذاکراتی عمل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں، اپوزیشن رہنماؤں اور قبائلی سرداروں کو ایک دوسرے کے نردیک لانے کی کوشش کی جائے گی۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں یہ دو روزہ میٹنگ پیر کو شروع ہو رہی ہے۔ یہ اہم میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب امریکا بھی افغانستان میں عمل امن کی کوششوں میں تیزی لا چکا ہے۔