طالبان مزید قیدیوں کی رہائی کے خواہاں بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت

   

اسلام آباد ۔افغانستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیر راس ولسن نے کہا ہے کہ طالبان یہ توقع کر رہے ہیں کہ دسمبر کے وسط تک افغان حکومت ان کے مزید سات ہزار قیدی رہا کر دے گی۔امریکی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین مذاکرات کے ایجنڈے پر متفق ہو گئے ہیں۔افغانستان کے مختلف ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارت کار راس ولسن نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔