طالبان نے امریکی فوج کے ترجمان کا سر قلم کردیا

   

لندن:امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے ایک افغان مترجم کو امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے کی پاداش میں قتل کر دیا۔سی ای این این کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کا ہے جب 32 سالہ سہیل پردیس کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے خوست کے علاقے میں اپنی بہن کو لینے گیا تھا۔پانچ گھنٹوں کے اس سفر کے دوران جب 32 سالہ پردیس صحرا کے پار جارہا تھا کہ طالبان کے بندوق برداروں نے ایک چوکی پر اس کی گاڑی کو روکا۔اس دوران انہوں نے وہاں گاڑی کو تیزی سے بھگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اس کے بعد طالبان نے گاڑی پر #فائرنگ کی اور سہیل پردیس کو گاڑی سے اتار کر گولیاں مارکر قتل کر دیا۔تاہم ہلال #احمر نے عینی شاہدین کیحوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے ان کی کار پر گولی چلائی جس کی وجہ سے کار رک گئی۔ اس کے بعد طالبان شدت پسندوں اسے گھسیٹ کر باہر نکالا اور اس کا سر کاٹ دیا۔