طالبان نے اپنے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ کا نمائندہ نامزد کیا

   

Ferty9 Clinic

بین الاقوامی سطح پر منظوری حاصل کرنے کے لئے افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک اور بڑی کوشش کی ہے۔ افغان حکومت نے قطر میں امن مذاکرات کے دوران طالبان کے ترجمان رہے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں سفیر نامزد کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بولنے کی اجازت بھی مانگی ہے۔ طالبان کا فیصلہ ان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ میں عالمی رہنماوں کو خطاب کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب، قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی نے عالمی لیڈروں سے گزارش کی ہے کہ طالبان کا بائیکاٹ نہ کیا جائے۔