طالبان نے بالآخراپنے سپریم لیڈر کا پتہ بتا دیا

   

کابل : طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے بتایا ہے کہ تنظیم کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ افغانستان میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ جو کبھی عوامی سطح پر سامنے نہیں آئے، افغانستان کے شہر قندھار میں موجود ہیں۔ بلال کریمی نے بتایا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ وہ قندھار میں ہیں اور جلد ہی وہ عوام کے سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے طالبان کے اکثر رہنما کابل واپس آ گئے تھے جو اس سے قبل جلا وطنی میں زندگی گزار رہے تھے لیکن طالبان کے سپریم لیڈر ملا ھبۃ اللہاخونزادہ کے کابل واپس آنے کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کے کسی ترجمان نے ہیبت اللہ اخوندزادہ افغانستان میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔افغانستان میں طالبان کی تحریک کے بانی اور سابق سپریم کمانڈر ملا عمر کی وفات کے بعد ملا اختر منصور کو تحریک کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جو بعد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ 2016 میں ھبۃ اللہاخونزادہ کو نیا امیر مقرر کیا گیا تھا۔