کابل : افغانستان میں حکومت سنبھالتے ہی طالبان نے ایک تفریحی پارک میں بْت نصب ہونے کے سبب پارک کو نذر آتش کر دیا ہے۔طالبان تقریباً پورے افغانستان میں قبضہ کرنے کے بعد اپنے اقتدار کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔افغانستان سے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں طالبان جم میں ورزش کرتے یا پارکس میں جھولا جھولتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔سامنے آنے والی نئی ویڈیو افغانستان کے شہر شبرغان کی ہے، ویڈیو میں تفریحی پارک کو آگ میں جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔