طالبان نے خواتین کے کھیلوں پر پابندی لگا دی

   

بنانے والے طالبان نے افغانستان میں خواتین کے کھیلوں پر پابندی لگادی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ افغان خواتین کرکٹ سمیت کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکتیں کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں ان کے لئے مناسب نہیں ہے۔طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللّہ واثق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری نہیں ہیں۔احمد اللّہ واثق نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ خواتین کوکرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں خواتین کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں ان کا چہرہ اور جسم ڈھانپے ہوئے نہ ہوں اور اسلام عورتوں کو اس طرح دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔واضح رہے کہ اس ہفتے کی شروعات میں طالبان نے حکم دیا تھا کہ صرف ایک خاتون ٹیچر طالبات کو پڑھائیں گی۔طالبان نے کہا تھا کہ افغانستان کی خانگی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والی خواتین کو عبایا اور نقاب لازمی پہننا چاہیے۔