طالبان نے طور خم سرحد بند کردی

   

طور خم : افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔ سرحد کی بندش کے بعد پیدل آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور سرحد کے دونوں طرف سینکڑوں مسافر اورکارگو گاڑیاں جمع ہوگئیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق طالبان حکام کا مطالبہ ہے جب تک افغان شہریوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جاتی سرحد بند رہے گی۔