طالبان نے ناکارہ فوجی گاڑیوں کی درستگی شروع کردی

   

کابل : افغانستان کی سابق حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں سرکاری گاڑیاں، خاص طور پر بغلان میں، تباہ ہو گئیں یا ان میں آگ لگ گئی تھی۔ان گاڑیوں کی بوسیدہ باقیات تقریباً دو ماہ سے بغلان کی شاہراہوں کے ارد گرد پڑی ہیں، لیکن اب بغلان میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ متعلقہ عہدیدار مولوی عبدالرحمن نے کہا کہ ٹیم کو ذمہ داری دی گئی ہیکہ وہ تباہ تمام گاڑیاں اکٹھی کرے اور انہیں ایک مخصوص جگہ پر منتقل کردے۔