طالبان نے گردوارہ میں نشان صاحب کو دوبارہ لگوا یا

   

کابل ۔ افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ایک تاریخی گردوارے سے نشان صاحب (سکھ مذہبی جھنڈا) ہٹانے پر ہندوستان سمیت کئی ممالک کے احتجاج اور مذمت کے بعد ، طالبان نے ایک بار پھر جھنڈا گردوارہ کی چھت پر لگادیا۔ انڈین ورلڈ پونیت فورم کے صدر سنگھ چانڈوک نے کہا کہ انہیں پکتیا کے گردوارہ تھالا صاحب کے مقامی نگراں رحمان چمکانی نے ذاتی طور پر مطلع کیا تھا کہ نشان صاحب کو جمعہ کی رات کو تاریخی گردوارے کی چھت پر بصد احترام لگادیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے افسران نے جمعہ کی شام اپنے دستوں کے ساتھ تھالا صاحب کا دورہ کیا اور اپنے رواج کے مطابق گردوارے کو کام کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا اور یہ بھی ہدایت کی کہ نشان صاحب کو ان کی موجودگی میں فوری طور پر لگائی جائے ۔