طالبان وفدکی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

   

تہران : افغان طالبان کے نائب امیر اور قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی اور افغانستان کے حالات ، بین الافغان مذاکرات ، دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور افغانستان اور خطے کی امن کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ظریف نے کہا کہ ایران ، ایک جامع اسلامی ریاست کی تائید کرتا ہے اور ہم اسے افغانستان کی ضرورت سمجھتے ہیں۔