اسلام آباد۔ پاکستان کے دورے پر آئے افغان طالبان کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰحکام سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتِ حال اور بین الافغان مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل پاکستان کے دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
